Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

صدر مملکت نے 10واں این ایف سی کمیشن تشکیل دے دیا

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 03:44pm

صدر عارف علوی نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل دے دی۔ نیشنل فنانس کمیشن 10 ارکان اور ایک آفیشل ایکسپرٹ پر مشتمل ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نےدسواں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دیدیا،نیشنل فنانس کمیشن10ارکان اورایک آفیشل ایکسپرٹ پر مشتمل ہے، وزیر خزانہ دسویں این ایف سی کے چیئرمین ہوں گے۔

مشیرخزانہ سمیت چاروں صوبائی وزراء خزانہ کمیشن میں شامل ہونگے۔ پنجاب سےطارق باجوہ، سندھ سےڈاکٹراسد سعید کمیشن میں شامل ہیں،

کےپی سےمشرف رسول اوربلوچستان سےجاوید جبار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی سیکرٹر خزانہ آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے ،نیشنل فنانس کمیشن کے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں، کمیشن وفاقی،صوبوں اوردیگرعلاقوں کیلئے وسائل کے امور طے کرےگا۔